طوفان بوالوئی ویتنام کے ساحل سے ٹکرا گیا، تباہی سے مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں طوفانی ہواوؤں اور شدید بارشوں سے گھروں کی چھتیں اڑگئیں ہیں۔ طوفانی ہواوؤں سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
طوفان کے باعث متعدد ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہوگئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔
طوفان کے سبب مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔