• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو: حکومت مخالف جین زی مظاہرے شدت اختیار کر گئے

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

پیرو کے دارالحکومت لیما میں حکومت مخالف جین زی کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔

پیرو کی نوجوان نسل صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اور کانگریس کے خلاف احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔

مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور صحافی سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ پیرو میں جین زیڈ کی جانب سے 20 ستمبر سے بدعنوانی، بڑھتے جرائم اور پنشن کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید