• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کی والدہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں، اہلخانہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے نواب شاہ میں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضیاء لنجار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

قومی خبریں سے مزید