فرانس کی چار بڑی ریلوے یونینوں نے یکم اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بار ٹی جی وی (ہائی اسپیڈ ٹرینیں) اور مقامی ریل نظام پر بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوں گے، جو پچھلے مہینے کی ہڑتال (جسے بلیک تھرسڈے کہا گیا تھا) سے بھی زیادہ سنگین سمجھے جا رہا ہے۔
یونینز اجرت اور بونس میں اضافہ، آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کا خاتمہ، ریلوے فریٹ میں سرمایہ کاری اور فوری حفاظتی اقدامات جیسے مطالبات کر رہی ہیں۔ ایس یو ڈی ریل کے رہنما جولیئن ٹروکاز نے کہا کہ یہ وقت سخت دباؤ ڈالنے کا ہے، ہمارے بہت سے حساب باقی ہیں۔
فرانسیسی وزیراعظم سباستیان لیکورنیو اور یونین رہنماؤں کی حالیہ ملاقات بے نتیجہ رہی۔ حکومت اب بھی کفایتی پالیسیوں پر قائم ہے، جسے یونینز ریلوے ورکرز کے اجتماعی حقوق پر حملہ قرار دے رہی ہیں۔
ٹرانسپورٹ حکام نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ پیرس میٹرو، آر ای آر، ریجنل (TER) اور انٹر سٹی سروسز میں بڑے پیمانے پر خلل متوقع ہے۔
ایس این سی ایف یکم اکتوبر کو شام 5 بجے ہڑتال کے دوران ریلوے کا نیا شیڈول جاری کرے گی۔