مانچسٹر ایئرپورٹ سے گزرنے والے مسافروں کو اس ماہ کے آخر میں سفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ایر لنگس (Aer Lingus) ایئر لائن کے کیبن عملے نے تنخواہوں میں اضافے کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
یونائٹ دی یونین کے مطابق 130 سے زائد ملازمین نے 9 فیصد سالانہ اور آئندہ سال 3 فیصد اضافے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
یونین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیشکش بظاہر زیادہ نظر آتی ہے، مگر بنیادی تنخواہیں اتنی کم ہیں کہ عملے کو رہائش اور روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
متعدد ملازمین نے گزر بسر کے لیے اضافی نوکریاں یا اوور ٹائم کام اختیار کر رکھا ہے۔
ایئر پورٹ حکام نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ ہڑتال کے دنوں میں پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کا امکان موجود ہے۔