• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ باکسنگ ٹیم نے جسٹا کک باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

سندھ کی باکسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسٹا کک باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ 

راولاکوٹ میں کھیلے جانے والے فائنل کے مہمان خصوصی سلطان ساقی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر یاسر عرفات عباسی تھے۔ خان تنویر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 

پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج راولاکوٹ پونچھ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں کشمیر اور سندھ کے مابین 38 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سندھ نے 18 گولڈ اور ایک سلور میڈل جبکہ علیشاء شاہد حمید نے 44 کلو گرام میں گولڈ میڈل اور ٹائٹل اپنے نام کیا اور آزاد کشمیر سے گلاب شاہ اکیڈمی کی ممبر ارفع آصف نے گولڈ میڈل اور دیگر کھلاڑیوں نے سلور میڈلز جیتے۔ 

چیمپئن شپ کی سرپرستی جسٹا کک باکسنگ چیمپئن آزادکشمیر کے صدر راجہ خلیق امتیاز نے کی کشمیر کی طرف سے ریفری کے فرائض صدام حسین اور شوکت کشمیری نے سرانجام دیے، ہیڈ کوچ اسامہ خان، جبکہ سندھ ٹیم کے ہیڈ کوچ ناصر خان تھے۔

شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز اور سیلور میڈلز، سرٹیفکیٹ اور جتنے والی ٹیم ٹیم کو گولڈ میڈلز اور چیمپئن کپ دیا گیا۔

ایونٹ میں گلاب شاہ اکیڈمی پونچھ کے صدر شوکت کشمیری اور باغ سے ایس ایچ مارشل آرٹس اکیڈمی کے صدر شفیق ہاشمی اور انکے علاوہ وسیم صیاد ذیشان کشمیری و دیگر نے بھی شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید