پاکستان کا اصل مسئلہ کیا ہے؟
میں نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا۔’بے روزگاری
اور غربت‘۔ اس نے جھٹ سے کہا۔
وہ تو مجھے بھی پتا ہے۔
میں نے منہ بنایا۔ مگر اس کی وجہ کیا ہے؟
’کمزور معیشت اور ناقص منصوبہ بندی‘۔ چیٹ نے جواب دیا۔
میں:اپنی معیشت بہتر بنانے کیلئے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
وہ: حکمرانوں کو سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔
میں:لیکن انہیں قائل کون کرے گا؟
وہ: ’عوام… جو انہیں منتخب کرتے ہیں‘۔
مگر عوام تو غریب اور بے روزگار ہیں۔ میں نے جھنجھلا کر کہا۔
’’کیا وہ بے روزگارہونے کیساتھ ساتھ... بے آواز بھی ہیں؟‘‘
چیٹ نے معصومیت سے پوچھا۔
میں نے گھبرا کر لیپ ٹاپ بند کر دیا، اور کرکٹ میچ دیکھنے لگا۔