• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی چاولہ بھارت کی خواتین میں سب سے امیر اداکارہ بن گئیں

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی فلم انڈسٹری میں 90کی دہائی کے کامیاب ترین اور روشن ستاروں میں سے ایک نام جوہی چاولہ بھارت کی خواتین میں سب سے امیر اداکارہ بن گئی ہیں۔ جوہی چاولہ ماضی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں جو پچھلے دو سالوں میں کسی فلم میں نظر نہیں آئیں، آج کل کاروباری منصوبوں، رئیل اسٹیٹ، اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ اس کی کمائی کا ایک بڑا حصہ نائٹ رائیڈرز اسپورٹس سے آتا ہے، جس کی وجہ سے وہ سنیما سے باہر مالی طور پر کامیاب ترین فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید