کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں اسرائیل سے تعلقات کے الزام میں 6جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،خوزستان میں حملوں اور بم دھماکوں کا الزام بھی تھا۔ رواں برس سزائے موت پانیوالوں کی تعدار ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک اور کارروائی میں کرد جنگجو سامان محمدی کو "محاربہ" کے جرم میں تختہ دار پر چڑھایا گیا۔ ایران نے صوبہ خوزستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں 6جنگجوؤں کو پھانسی دے دی ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ان افراد پر اسرائیل سے تعلق اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔