• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے مانچسٹر کے لئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز 25اکتوبر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگی، ٹکٹوں کی فروخت مسابقتی نرخوں پر شروع کر دی گئی۔ واضح رہے برطانیہ کیلئے یہ پروازیں تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن25اکتوبر سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے لئے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ پی آئی اے ہر ہفتے دو پروازیں، ہفتہ اور منگل کو، باقاعدگی سے چلائے گی جن کے اوقاتِ کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے مانچسٹر کے لئے پروازیں چلائے گی، جس کے بعد مرحلہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور پھر پاکستان سے لندن کے لئے براہِ راست پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید