کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر) 21ویں صدی کی سب سے مقبول بھارتی فلم نہ باہوبلی ہے، نہ دنگل، نہ RRR، نہ لگان، نہ کبھی خوشی کبھی غم — بلکہ ایک ایسی فلم ہے جو دنیا بھر کے اسکولوں کے نصاب میں شامل ہے۔وہ فلم ’’تھری ایڈیٹس ‘‘ ہے، جس میں تعلیم، دوستی اور خودی کی تلاش کا پیغام دیا گیا۔عامر خان کی یادگار پرفارمنس اور راج کمار ہیرانی کی جاندار ہدایت کاری نے فلم کو عالمی سطح پر مقبول بنایا۔انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس کی نئی رپورٹ میں بھارتی سنیما کے گزشتہ 25 برسوں کے بڑے رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کس فلم نے بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ اثر ڈالا۔انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) نے بھارتی سنیما کے 25 برس مکمل ہونے پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی، جس میں 2000 سے 2025 تک کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کے اہم رجحانات، سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے فلمی ستارے اور فلمیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق،اس دور میں بھارتی فلموں کا ’’کراس اوور‘‘ رجحان نمایاں طور پر بڑھا، یعنی ایسی فلمیں جو صرف بھارتی ناظرین تک محدود نہیں رہیں، بلکہ دنیا بھر میں غیر بھارتی مداحوں میں بھی مقبول ہوئیں۔ انہی میں سے ایک فلم عامر خان کی سپر ہٹ فلم ’’تھری ایڈیٹس ‘‘ ہے، جس نے عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق 21ویں صدی کی سب سے مقبول بھارتی فلم پورٹ کے "India’s Global Moment" حصے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں اب دنیا بھر میں ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے IMDb نے ایک گراف بنایا جس میں دو پیمانے استعمال کیے گئے:1. عالمی پیج ویوز2. غیر بھارتی ناظرین سے آنے والے ویوز کی شرح ان دونوں پیمانوں پر ایک فلم سب سے آگے رہی ۔ ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی 3 Idiots۔2009 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے 100 میں سے 100 اسکور حاصل کیا، جو اس کی عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فلم IMDb کی ٹاپ 250 فہرست میں سب سے زیادہ درجہ رکھنے والی بھارتی فلم بھی ہے۔مزید یہ کہ اس کے 80 فیصد سے زائد ویوز بھارت سے باہر کے ناظرین کی جانب سے آتے ہیں۔ دیگر بھارتی فلمیں جنہیں عالمی سطح پر غیر معمولی پذیرائی ملی، ان میں شامل ہیں،تارے زمین پر،مائے نیم از خان،دی لنچ بکس،مون سون ویڈنگ۔تاہم ان میں سے کسی کا بھی عالمی مقبولیت کا اسکور 60 سے اوپر نہیں۔ دیگر مشہور فلموں میں Dangal, RRR, اور PK بھی شامل ہیں۔IMDb کے مطابق:"کچھ ہی فلمیں حقیقی معنوں میں ʼکراس اوور ہٹس کہلانے کی اہل ہیں، اور یہ شعبہ عامر خان کی فلموں کے زیرِ اثر رہاہے۔