تھرپارکر(عبدالغنی بجیر)پاکستان دشمنی میں بھارتی فوجیوں نے سرحدی باڑ کے قریب جانے والی 8بکریوں کو ہلاک اور 54پر تشدد کر کے ان کی ٹانگیں توڑ دیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل ڈاہلی کے نواحی گائوں سنورانی میں پیش آیا ۔ اطلاع پر محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر اجئہ کمار کی سربراہی میں مذکورہ گائوں پہنچی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق 8بکریوں کو ہلاک کیا گیا اور 43کی ٹانگیں تیز دھار آلہ سے کاٹ دی گئیں جنہیں مویشی مالکان نے عمرکوٹ شہر جا کر فروخت کردیا۔جب کہ 11 دیگر زخمی بکریوں کا علاج کیاگیا۔