• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے یہ کارروائی انٹرپول کی مدد سے عمل میں لائی۔ طیفی بٹ کو جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں لاہور پہنچا دیا جائے گا۔ادھرکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چھٹہ نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے،سی سی ڈی کی ٹیمیں دبئی سے طیفی بٹ کو لاہور لانے کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید