ممبئی (جنگ نیوز) بھارت کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز بھارتی روپے کے عالمی استعمال کو بڑھا کراسے عالمی کرنسی بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس ضمن میں متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں، جن میں مقامی بینکوں کو ہمسایہ ممالک میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو روپے میں قرض دینے کی اجازت دینا اور بڑے تجارتی شراکت داروں کی کرنسیوں کے لیے باضابطہ ریفرنس ایکسچینج ریٹ طے کرنا شامل ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا نے یہ اقدامات مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کے فیصلے کے ساتھ ہی اعلان کیے، جس میں شرحِ سود طے کرنے والی کمیٹی نے توقعات کے عین مطابق شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ملہوترا نے کہا: "ہم اس حوالے سے مستقل پیش رفت کر رہے ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ تبدیلیوں کے تحت مجاز بھارتی بینکوں کو بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے غیر رہائشیوں کو سرحد پار تجارتی لین دین کے لیے روپے میں قرض دینے کی اجازت ہوگی۔