• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن منصوبہ، عرب دنیا وامریکی دباؤ پرنیتن یاہو لچک دکھانے پر مجبور

کراچی (نیوز ڈیسک)قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی حملے نے مذاکراتی عمل سبوتاژ کیا لیکن امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو "غزہ امن منصوبے" پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔ واشنگٹن اور عرب دنیا نے سخت ردِعمل دیا۔ میامی سے دوحا تک خفیہ ملاقاتیں اور قطری ثالثی، پس پردہ سفارت کاری نے کام دکھایا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امن منصوبہ غیر یقینی، مگر امریکا، اسرائیل اور عرب دنیا کا ایک میز پر آنا بڑی کامیابی ہے۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور اسرائیلی مشیر رون ڈرمر کی خفیہ ملاقاتوں اور قطری ثالثی کے ذریعے امن منصوبے کو آگے بڑھایا گیا۔ نیتن یاہو نے منصوبے کی چند شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے مفاد میں ڈالیں، خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر کو کمزور کیا۔
اہم خبریں سے مزید