• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے 5 امیر ترین افراد کی تعلیمی قابلیت، اڈانی میٹرک پاس، دلیپ شنگھوی کامرس گریجویٹ، امبانی کیمیکل انجینئر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف نیوز پلیٹ فارم کے مطابق 2025میں ملک کے سب سے امیر ارب پتیوں میں مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ اڈانی میٹرک پاس، دلیپ شنگھوی کامرس گریجویٹ، امبانی کیمیکل انجینئر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ موکیش امبانی نے ممبئی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی سے کیمیائی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، جب کہ گوتام آدانی نے باضابطہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر کاروبار میں قدم رکھا اور 220 ارب ڈالر مالیت کی سلطنت قائم کی۔ سیونیتری جندل جدل گروپ کی سربراہ ہیں، جن کی دولت تقریباً 40 ارب ڈالر ہے۔ شوِو نادار نے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور HCL گروپ قائم کیا، جبکہ دلیپ شنگھوی نے کلکتہ یونیورسٹی سے کامرس میں ڈگری حاصل کر کے “سن فارما” کو عالمی شہرت دلائی۔ یہ مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت کے سب سے امیر افراد میں کچھ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، تو کچھ نے تعلیم ترک کر کے عملی میدان میں کامیابی پائی۔
اہم خبریں سے مزید