• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان؛ الرٹ جاری کر دیا

اسلام آ باد ( نیو زر پورٹر)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ تر جمان کے مطا بق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں اگلے 12سے 24گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ بڑے دریاؤں بشمول دریائے جہلم، راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں متوقع ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ میں وقفے وقفے بارشوں کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید