• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو نے مقابلہ کے بعد مبینہ گینگ وار کے بھتہ خور کو ہلاک کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یو نے مقابلہ کے بعد مبینہ گینگ وار کے بھتہ خور ملزم کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ملیر تھدو ندی بکرا پڑی کے قریب گینگ وار بھتہ خور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم گینگ وار گروہ صمد کاٹھیاواڑی کا کراچی میں نیٹ ورک سنبھالتا تھا،جبکہ وہ کچھ روز قبل ملیر سٹی کے علاقے میں معروف بلڈر سے بھتہ طلبی میں بھی ملوث تھا، ہلاک ملزم کے قبضےسے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید