اسلام آ باد ،لاہور(خصوصی نمائندہ ، نیوز رپورٹر)جاتی امرا لاہور میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اورانھیں اپنے حالیہ بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی عالمی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ان رہنمائوں کے درمیان پیپلز پارٹی کے ساتھ سیز فائر پربھی اتفاق کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق و وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کے روز جاتی امرا گئے۔وزیرِ اعظم نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔