لاہور (خبرنگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ان کے سکالرشپ کے لیے فنڈ جاری کردیا گیا ہے پوزیشن ہولڈرز طلبہ جہاں سے بھی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے تمام اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ، چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے مزمل محمود ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بورڈز نعمان جمیل ، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات ، اساتذہ اور والدین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور ان کے والدین نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔