• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

لاہور،مانگا منڈی،(خبرنگار،نامہ نگار) مذہبی، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملے کیخلاف مظاہرہ کیاجےیو آئی لاہور کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف پریس کلب شملہ پہاڑی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ کی قیادت جنرل سیکرٹری جےیوآئی لاہور حافظ عبدالرحمن نے کی مظاہرہ میں جےیوآئی کارکنان اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت احتجاجی مظاہرےسے مولانا امجد سعید،علامہ یوسف حنفی،مولانا عبدالشکور یوسف،قاری معاویہ محمود مکی،مولانا عبدالشکور نقشبندی،مولانا عابد حنیف کمبوہ ودیگر نے خطاب کیا ،چوہنگ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پی پی 166 لاہور میں فلسطینی عوام پر ھونے والے ظلم اور سابق سینٹر مشتاق احمد خان اور صمود فوٹیلا کے افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین کی ہنگامی آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کی۔اجلاس میں مِلی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کے علاوہ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ودیگر نے شرکت کی،جمعۃ المبارک کے خطبات میں پورے ملک کی طرح عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگا منڈی کی کال پر مانگا منڈی کی مساجد میں بھی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف اور اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاج کیا گیا، لاہور میں چوبرجی چوک پر بڑے احتجاجی مظاہرے سے حافظ طلحہ سعید و دیگر نے خطاب کیا، خطبات جمعہ میں علما کرام نے یکجہتی غزہ کو موضوع بنایا،احتجاجی مظاہروں و ریلیوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔
لاہور سے مزید