لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں -حکومت پنجاب عوام کو بہترین، معیاری اور مفت علاج فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہےصوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی، سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران نے شرکت کی -اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا -صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں شفافیت کو یقینی، سروس کا معیاربہتربنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پر زور دیا ہے- -شعبہ صحت کی مزید بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے -