• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مشن شدت پسندی کاخاتمہ،پُرامن معاشرے کا قیام، سیکرٹری داخلہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہےکہ حکومت کامشن شدت پسندی کاخاتمہ اورپُرامن معاشرے کا قیام ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں "پنجاب انسدادِ شدت پسندی ایکٹ 2025" کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور سینٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم پنجاب نے گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، قانون دان احمر بلال صوفی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد مبین، ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان ڈاکٹر راغب نعیمی نے ڈائیلاگ میں خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر ارم، منصور اعظم قاضی، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ ماہرین نے پرتشدد انتہا پسندی کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے عملی اقدامات بارے اظہارِ خیال کیا۔
لاہور سے مزید