• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کےغزہ میں مظالم عالمی برادری کےمنہ پر سیاہ دھبہ،جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اسرائیل مسلسل دو سالوں سے غزہ میں بم بر سا رہا ہے جس میں 65ہزار سے زائد معصوم بچے، خواتین اور نہتے مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے، غزہ کو نیتن یاہو نے مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے، 22لاکھ کی آبادی محصور اور بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزار رہی ہے،انھیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے امداد کو روکنا بد ترین جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔”گلوبل صمود فلوٹیلا“ کے شرکاء کو گرفتار کرنا شرمناک اقدام،فوری طور پر انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہاکروایا جائے۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے بیانات سے آگے بڑھ کر عملاً اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے بیس نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد کروانا چاہتا ہے، جو کہ کسی بھی طور پر کامیاب نہیں ہو گا۔
لاہور سے مزید