• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض میں غفلت برتنے پراہلکاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس،ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہاکہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور فرائض میں غفلت یا لاپرواہی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے علی الصبح دوروں کے سلسلے میں تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے بیگم کوٹ، جڑانوالہ روڈ اور سگیاں کے اطراف انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ای ڈی سی جی، چیف آفیسر ایم سی ایل، اے سی راوی، واسا اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ اے سی راوی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سگیاں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
لاہور سے مزید