• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات سے تجاوز،6اہلکاروں کی سزائیں برقرار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ واراردل روم منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اردل روم کے دوران 29 اپیلوں پر فیصلے سنائے۔ انہوں نے اختیارات سے تجاوز کرنے والے6اہلکاروں کی سزائیں برقرارکا حکم دیا۔ اردل روم میں 9کی سزا ء میں کمی کرتے ہوئے 14 افسران واہلکاروں کی دوبارہ انکوائری کا بھی حکم دیا۔ اردل روم میں ویلفیئر کی غرض سے بھی افسران و جوان پیش ہوئے۔
لاہور سے مزید