• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھارہی ہے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھارہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کے تحت لاہورمیں چلڈرن ہسپتال 2اینڈانسٹی ٹیوٹ آف جنیٹک اینڈبلڈ ڈیزیزز، کارڈیک ہسپتال ودیگرمیڈیکل یونیورسٹی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک لیب بنائی جائے گی۔
لاہور سے مزید