کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری اپنے آبائی علاقے انجیرہ زہری پہنچےجہاں انہوں نے شہداء زہری کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انجیرہ پہنچنے پر عوام نے ان کااستقبال کیا انہوں نے انجیرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے جھالاوان کی ترقی کیلیے کوشاں ہیں خضدار میں تعلیمی اداروں کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبے اسی کا تسلسل ہیں زہری کا ہر فرد ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے ہمیں ان کے دکھ درد کا بخوبی احساس ہے۔