• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پریس کلب واقعہ کیخلاف بی یو جے کا احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح جمعہ کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صحافیوں نے یوم سیاہ منایا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر بی یوجے خلیل احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے تقدس کوپامال کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے واضح کیاکہ صحافت کو دبانے کی کوئی کوشش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی نہ ہی آئندہ کبھی کامیاب ہوسکتی ہے اس لیے آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں آزادی اظہار ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس آئینی حق پر صحافی کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل پریس کلب پر دھاوے او صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید