• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شہید محمد نواز مری باصلاحیت جج تھے،میر شاہنواز مری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر میر شاہنواز مری نے کہا ہے کہ جسٹس شہید محمد نواز مری باصلاحیت جج، اعلیٰ قانون دان اور ایک باوقار شخصیت تھے ان کی دیانت، علم اور عدلیہ کے وقار کے لئےخدمات کو یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کی برسی کے موقع پرایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جسٹس شہید محمد نواز مری کے بھائی جسٹس میر خدابخش مری نے اصولوں کی خاطر پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا اور چیف جسٹس کا عہدہ قربان کر دیا یہ دونوں بھائی اس بات کی علامت ہیں کہ ہماری فیملی نے ہمیشہ آئین اور پاکستان کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ جسٹس نواز مری کا کیس آج بھی عدالتوں کی فائلوں میں التوا کا شکار ہے اگر اس وقت انصاف فراہم کیا جاتا تو آج بلوچستان اور پاکستان کی صورتحال مختلف ہو سکتی تھی ۔
کوئٹہ سے مزید