• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ یونیورسٹی میں تین روزہ لیکچر کا اہتمام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر ،واٹر اینڈ میرین سائنسز کے شعبہ پولیٹیکل اسٹڈیز نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی معاونت سے ڈپٹی کمشنر اینشیٹو کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے نظریات کے موضوع پر تین روزہ لیکچر کا اہتمام کیایونیورسٹی آف پشاورکے پروفیسر ڈاکٹر سید حسین شہید سہروردی نے موضوع پر تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین ،رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے بھی شرکت کی وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنرکالیکچر منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پرطلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید