• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن قومی سیاسی جمہوری پروگرام کو آگے بڑھائیں، پشتونخوامیپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی اور موقف واضح ہے کارکنان پارٹی پروگرام ، پالیسی اور نظم وضبط کے پابند ہیں سوشل میڈیا پر نام نہاد غیرسیاسی ، غیر جمہوری ، اخلاقی سے عاری عناصر کی نازیبا گفتگو پر تبصرے کرکے وقت ضائع کرنے کی بجائے کارکن قومی سیاسی جمہوری پروگرام کو آگے بڑھائیں ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا ، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، ضلع مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی ، ضلع معاون فضل خان ترین ، علاؤالدین اچکزئی ، ڈاکٹر رمضان اچکزئی اور نور بیدار نے ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط پشتون باغ دوم خان شہید علاقائی یونٹ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی تاریخ ساز جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جمہوریت کے لیے پارٹی نے اپنے کارکنوں کے سروں کا نذرانہ پیش کیا ہے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی سربراہی کررہے ہیں اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ملک کے تمام سیاسی جمہوری کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید