• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ،پی ٹی آئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ توقیر بھٹی ارشد اچکزئی امین آغا ضیاالحق نعمت اللہ سردار بہلول سردار احمد شاہ مصور بشیر اورمحمد نعیم جان نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ جس ملک میں خدمت کرنا جرم ہو وہاں خدمت کے لوگ پیدا نہیں ہوسکتے اور جو ملک خدمت کے لوگ پیدا نہیں کرسکتا وہ کبھی آباد نہیں ہوسکتا جو کچھ مشرقی پاکستان کے ساتھ ہوا اب وہی کچھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ساتھ کیا جارہا ہے اس قسم کے ماحول میں جس میں ہر چیز فروخت ہو اور اب جو ترقیاتی فنڈز کے ساتھ ہورہا ہے سرکاری ملازمتوں اور تمام اداورں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ باعث تشویش ہے ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ہر طرف ناانصافی کا دور دورہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید