کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اور غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ایم سی کیو چیف انسداد تجاوزات سیل دلاور خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں تفصیلی معائنہ کیااور موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق بلڈنگ رولز 2022 کے برعکس بننے والی عمارتیں اوردکانیں علی بھائی روڈ،خداداد روڈ، کواری روڈ مسجد روڈ،کریم الدین اسٹریٹ مسجد روڈ پرہیں جنہیں نوٹسز جاری کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلڈرز، انجینئرز اور شہری تعمیرات سے قبل تمام قانونی تقاضے مکمل کریں۔