• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پریس کلب پر دھاوا قابل مذمت ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی چئیرمین پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہےکہ یہ واقعہ آزادی صحافت پر حملہ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ان پر تشدد دراصل عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گاانہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داران کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید