• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستان، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردِعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نہ کرنے اور مکمل اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کر دیا۔

ابوظبی سے اماراتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں غزہ کی تعمیرِ نو اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر پائیدار امن کی اپیل کی گئی ہے۔ 

وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے فوری بمباری روکنے کی اپیل کی ہے۔

وزرائے خارجہ نے حماس کے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردِعمل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

مشترکہ بیان میں ٹرمپ کے خطے میں امن قائم کرنے کے عزم کو سراہا گیا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ پیشرفت جامع اور پائیدار جنگ بندی کا موقع ہے، حماس کے غزہ انتظامیہ ٹیکنوکریٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے فوری مذاکرات شروع کرنے، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور شہریوں کی سلامتی پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید