• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ قوم کے معمار و رہبر ہیں، انکی عزت و تکریم ایمان کا حصہ ہے: خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ملت کے رہبر ہیں۔ 

کراچی سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالدمقبول صدیقی نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم ایمان کا حصہ اور طالب علم کا شرفِ عظیم ہے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسلام نے استاد کو روحانی والد کا درجہ عطا کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت اور خلوصِ نیت سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید