• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر اعظم دو روزہ دورے پر بدھ کو بھارت پہنچیں گے

لاہور(خالدمحمودخالد) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر دو روزہ دورے پر بدھ کے روز بھارت پہنچ رہے ہیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بھارتی دورہ ہے، جو وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ دونوں لیڈر India–UK Vision 2035 کے تحت 9 اکتوبر کو ممبئی میں اہم ملاقات کریں گے جس میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اقتصادی و تجارتی شراکت داری معاہدے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک مشترکہ دفاعی پیداوار، دہشت گردی کے خلاف معلومات کے تبادلے، اور بحری سلامتی میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید