• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 سالہ مریم محمد مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

26 سالہ اماراتی فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو مس یونیورس یو اے ای 2025 کا تاج پہنا دیا گیا، وہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نمائندگی کرنے والی پہلی دوشیزہ ہوں گی۔

مریم محمد نے سیکڑوں امیدواروں میں سے کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے جیت کے بعد کہا کہ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو خواب دیکھتی ہیں، سیکھتی ہیں اور دنیا میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہیں، مس یونیورس صرف خوبصورتی کا نہیں بلکہ اثر پیدا کرنے کا مقابلہ ہے۔















مریم کے پاس یونیورسٹی آف سڈنی سے اکنامکس میں ڈگری ہے اور وہ اس وقت ای ایس موڈ دبئی (ESMOD Dubai) میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، وہ فیشن، خواتین کے بااختیار ہونے اور غربت کے خاتمے کے لیے مختلف سماجی منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں، مریم نے رمضان امان اور دی گیونگ فیملی انیشی ایٹو جیسے فلاحی پروگراموں میں حصہ لیا۔

مس یونیورس یو اے ای کی نیشنل ڈائریکٹر پاپی کیپیلا نے کہا کہ مریم محمد نے اپنی ذہانت، وژن اور اماراتی اقدار سے وابستگی کے ذریعے سب کو متاثر کیا، وہ خواتین کی قیادت، ثقافتی فخر اور عالمی ہم آہنگی کی بہترین نمائندہ ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس سال مقابلے میں 950 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا،  مس یونیورس یو اے ای 2025 کا انتخابی عمل شفاف اور منصفانہ رہا، جس میں ہر فائنلسٹ کو اپنی صلاحیت دکھانے کا پورا موقع دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان سے رُوما ریاض کو مس یونیورس پاکستان 2025 کا تاج پہنایا گیا ہے، وہ بھی تھائی لینڈ میں ہونے والے اسی عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید