• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، روس، پانچ مزید S-400دفاعی نظام خریدنے پر مذاکرات

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت اور روس کے درمیان پانچ مزید S-400فضائی دفاعی نظام خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ 5 دسمبر کو مودی اور پیوتن کے اجلاس سے پہلےمعاہدہ منظور کیے جانے کی توقع ہے۔ انڈیانے جدید S-500 میزائل نظام خریدنے کی افواہوں سے راہِ فرار اختیار کر لی۔واضح رہے مئی میں پاکستان نے S-400 نظام ناکارہ بنا کر اس کی عملی کارکردگی کا پول کھول دیا تھا۔بھارتی اخبار کے مطابق روسی ساختہ S-400 سسٹم نے 10مئی کو آپریشن سندورکے دوران اہم کردار ادا کیا ۔ بھارتی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اس ہفتے روسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے تاکہ پانچ اضافی S-400 دفاعی نظام کی مشترکہ تیاری یا مکمل خریداری پر غور کیا جائے۔ توقع ہے کہ اس معاہدے کو5 دسمبر کو ہونے والے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور روسی صدر پیوتن کے اجلاس سے پہلے منظور کیا جائے گا۔ 2018میں طے پائے گئے معاہدے کی روشنی میں پانچ S-400 نظاموں میں سے دو کو سال 2026 کے اختتام تک فراہم کرنے کا امکان ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید