• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر میکرون کی سبکدوش وزیرِ اعظم سے سیاسی اختلافات ختم کرنے کی اپیل

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو—فائل فوٹوز
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو—فائل فوٹوز

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نامزدگی کے 27 روز بعد سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو سے منت سماجت شروع کر دی۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو سے درخواست کی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے اختلافات ختم کرنے کی ایک اور کوشش کریں۔

ذرائع کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان مفاہمت ناگزیر ہے۔

تاہم سابق وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنواپنے مؤقف پر قائم ہیں اور پارلیمنٹ کو ساتھ ملانے کی متعدد کوششوں کے باوجود وہ ’میں نہ مانوں‘ کی پالیسی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر اور مقتدر اداروں کے لیے یہ صورتِ حال باعثِ تشویش بن چکی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید