• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کے قتل میں ملوث مقتول کے کزن سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپرہائی وےصنعتی ایریا نے 22سالہ تحریز حسین ولد نذیر حسین کے مبینہ قتل میں ملوث2 ملزمان کزن بشارت حسین اور محمد ارشد کو گرفتار کرلیا،مقتول کے والد کی مدعیت میں سائٹ سپر ہائی وے میں درج مقدمہ میں مقتول کے کزن بشارت حسین ، وسیم عباس اوران کے تیسرے نامعلوم دوست کو نامزد کیا گیا ہے ، قتل میں ملوث مرکزی ملزم وسیم فرارہے،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے ذاتی رنجش پر اپنے کزن تحریز حسین کولیاقت آباد میں گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا، لاش کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں جھاڑیوں میں پھینکا اورفرارہوگئے تھے،واضح رہے کہ مقتول واٹر پمپ پر اپنے والد کی آٹو پارٹس کی دکان پرکام کرتا تھا، گوہر آباد ایف بی ایریا بلاک 15 کا رہائشی تھا،اتوار کو سپر ہائی وے کے قریب جھاڑیوں سےمقتول کی لاش ملی تھی ۔  

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید