• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں خطے کے پہلے ریجنل فسٹولا ٹریننگ سینٹر کا کوہی گوٹھ اسپتال میں افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے خواتین کے صحت کے شعبے میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، ملک میں خطے کا پہلا ریجنل فسٹولا ٹریننگ سینٹر قائم کر دیا گیا، یہ مرکز کوہی گوٹھ ویمن اسپتال میں یو این ایف پی اے (UNFPA) کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ صحت و آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تھیں جنہوں نے مرکز کا باضابطہ افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماں اور بچے کی صحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس مرکز کا قیام اسی عزم کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی فسٹولا سرجنز ٹریننگ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جو ایک علاقائی سطح کا اقدام ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید