کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )نے مبینہ مقابلہ کے بعد بھتہ خور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا، ترجمان ایس آئی یو کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی، جو صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا کارندہ ہے۔