کراچی(اسٹاف رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےکہا ہےکہ ایک صدی گزرنے کے باوجود آج بھی مظلوم فلسطینی بنیادی،انسانی اور آئینی حق کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں، غزہ کے مظلوموں کا خون رنگ لارہاہے کہ آج پوری دنیا مسئلہ فلسطین کی جانب نہ صرف متوجہ ہوئی بلکہ ہر عام شخص بھی آج اسرائیل کی مذمت اور فلسطینی مظلوموں کو اپنے اپنے انداز میں خراج پیش کررہاہے، واضح اور دوٹوک ہےکہ فلسطین کے مستقبل کافیصلہ کوئی اور نہیں خود فلسطینی اپنی نمائندہ تنظیموں، جماعتوں کے ذریعے کرینگے ،مشرق وسطیٰ میں ریاست فلسطین کے علاوہ تاریخی سطح پر اورکوئی ریاست ہی وجود نہیں رکھتی۔