کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا بلاک 6 عائشہ منزل کے قریب شادی ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ،کے ایم سی کی دو فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل کو طلب کرلیا گیا جس نے آگ پر قابو پا لیا ،آگ کے باعث اسٹور میں رکھا سامان اور چھت جزوی طورپرجل گئی، فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ اسٹورروم میں مبینہ طور پرشارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔