کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غوث اعظم وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنے علم، تقویٰ، زہد اور روحانیت سے اُمت مسلمہ کو منور کیا،آپ کی تعلیمات قرآن وسنت پر مبنی تھی،انہوں نے قرآن وسنت پر عمل پیر اہو کر دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا، انہوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں اولیاء اللہ کی تعلیمات اور زندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اصلاحات کی جائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید