• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے لوگ کراچی دیکھنے آتے تھے اب لاہور دیکھنے جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن)

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہےکہ روشنیوں کا شہر کراچی میئر کراچی کی نااہلی سے مصیبتوں کا شہر بنا دیا گیاہے،پہلے لوگ کراچی دیکھنے آتے تھے لیکن اب لاہور دیکھنے جاتے ہیں،کراچی شہر میں تاجر، وکلا، صحافی اور عوام کوئی بھی محفوظ نہیں۔کراچی شہر میں امن و امان کی صورتحال دوبارہ خراب ہونا شروع ہو گئی ہے ، شہر کے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں وہ بھی خریدنا پڑتا ہے،اگر کسی علاقے میں نل سے پانی آتا ہے تو وہ گندا آتا ہے ،سندھ حکومت کے ماتحت اسکول ہو یا کوئی محلہ بلدیہ کے کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہاہے ،سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی کے ہر گراؤنڈ میں کمرشل کام ہو رہا ہے،پورے کراچی کے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ٹھیلا مافیا کا راج ہے،کراچی کے عوام سے ایسا سلوک کیا جارہا ہے جیسے یہ ان کے غلام ہیں،اب تو کسی الیکشن یا ریفرنڈم کی ضرورت نہیں ،کراچی کا حال دیکھ کر پیپلزپارٹی کے بارے میں رائے قائم کی جا سکتی ہے،سندھ میں بسنے والے چاہیے کراچی میں رہتے ہوں یا کشمور میں سبھی نااہل سندھ حکومت سے تنگ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید