• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کے تحت خواتین اور بچوں کی غزہ واک کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے2سال مکمل ہونے کے خلاف خالد بن ولید روڈ سے شاہراہ قائدین تک خواتین اور بچوں کی "غزہ واک" کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں نے شرکت کی، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جیل غزہ آج سب سے بڑے قبرستان میں بدل چکا ہے، اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر اور فلسطینی عوام کو بھوک و افلاس میں دھکیل دیا ہے مگر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ کی بہادر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم کے باوجود اپنی بیٹیوں کو ظالم یہودیوں کے سامنے ڈٹنے کے لیے تیار کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہ دنیا اسرائیل کے معاشی و سیاسی بائیکاٹ کے ذریعے ہی فلسطینی عوام کی مدد کرسکتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید