کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پولیو کے خاتمے اور ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ مہم شروع کر دی ، انہوں نے کلفٹن کے کمیونٹی لیڈرز سے ملاقات کی اور خطاب کیا اس سلسلہ میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، کمشنر نے کہا کہ سندھ میں خاص طور ر پر کراچی مین رہ جانے والے اور انکاری بچوں کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔